پیرویِ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل
کیا ہمارا مرتبہ ذکرِ نبی اونچا کریں
کام رب کا خلق سے آراستہ ہوتا نہیں
(ورفعنا لک ذکرک)
پیرویِ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل
صحرا میں ہی دیر تک تو راستہ ہوتا نہیں
جب خدا نے بھی لیا پیغامبر کا واسطہ
تو دعا کا بھی سفر بے واسطہ ہوتا نہیں
کیا ہمارا مرتبہ ذکرِ نبی اونچا کریں
کام رب کا خلق سے آراستہ ہوتا نہیں
جو منعم اور مفلسوں کو ہی نہیں کرتا قریب
وہ ذریعہ سمجھو سچّا واسطہ ہوتا نہیں
کرتا ہے وہ جو بھی اس باطل جہاں کے واسطے
وہ سفر ؔ چاہے نہ چاہے خواستہ ہوتا نہیں
سفر ؔ
Comments
Post a Comment