Posts

Showing posts from October, 2020

پیرویٔ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل

پیرویٔ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل  کہ صحرا میں دیر تک راستہ نہیں ہوتا  جب خدا نے بھی لیا پیغامبرکا واسطہ  تو دعا کا بھی سفر بے واسطہ نہیں ہوتا  کیا ہماری حیثیت ذکر نبی اونچا کریں  کارِ خدا مخلوق سے آراستہ نہیں ہوتا  جو منعم و گدا کو نہ کرسکے نزدیک تر  وہ واسطہ ہرگز صحیح واسطہ نہیں ہوتا  کرے سفرؔ جو بھی سفر اس جہاں کے واسطے  وہ سفر چاہے نہ چاہے خواستہ نہیں ہوتا