کیا عید ہے پھر کیا مبارکباد ہے امسال

کیا عید ہے پھر کیا مبارکباد ہے امسال
کس چیز میں شرکت کی دعا دے رہے ہیں لوگ
کھا گئے روزہ کہیں یا عید کی نماز
تکرار میں برکت کی دعا دے رہے ہیں لوگ
عالم کے غموں سے جو میں صرفِ نظر کروں
اس بات کی قدرت کی دعا دے رہے ہیں لوگ
اک دن شہر میں اپنے ہے جو اب کے بار عید
دوری میں قرابت کی دعا دے رہے ہیں لوگ
ہر شخص کی دعا کا میں دعا سے جواب دوں
بس تھی یہی چاہت کہ دعا دے رہے ہیں لوگ 

سفرؔ

Comments

Popular posts from this blog

نئی ٹیکسی

ارتقاء