Posts

Showing posts from May, 2019

بر بحر "گلس ہنس دیئے نقاب الٹ دی بہار نے"

ماہِ صیام آنکھ کھولی ہے بہار نے مولا کو جانشین دیا کردگار نے فاطمہ ہیں خوش، ہیں علی مسکرا رہے "گل ہنس دیئے نقاب الٹ دی بہار نے" عظمتِ نبی ہیں شبیہِ رسول بھی تحفہ دیا ہے سیدہ پروردگار نے کیا ہے بارگاہ میں سرخم دست بند حکمت و حلم نے بڑے کردار نے   صفین کی جنگ میں لپکنے پہ انہیں کے روکا بنسبتِ رسول کرار نے پیشِ نظر تحفظِ دینِ رسول تھا قلم کی پیروی کی جب انکی  تلوار نے ڈوبتے نے لیا علی کا نام  جو ایک دفعہ مشکل سے ہاتھ مارے پھر منجدھار نے امن میں جب کہ ضبطِ حسن ہو گیا رواں ضبط کیا جنگ میں علمدار نے مولا کرے سفرؔ کے قلم کو معاف تر کی ہے بڑی جرات خاکسار نے