پیرویٔ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل

پیرویٔ رہنما میں رہنما کے ساتھ چل
 کہ صحرا میں دیر تک راستہ نہیں ہوتا

 جب خدا نے بھی لیا پیغامبرکا واسطہ
 تو دعا کا بھی سفر بے واسطہ نہیں ہوتا

 کیا ہماری حیثیت ذکر نبی اونچا کریں
 کارِ خدا مخلوق سے آراستہ نہیں ہوتا

 جو منعم و گدا کو نہ کرسکے نزدیک تر
 وہ واسطہ ہرگز صحیح واسطہ نہیں ہوتا

 کرے سفرؔ جو بھی سفر اس جہاں کے واسطے
 وہ سفر چاہے نہ چاہے خواستہ نہیں ہوتا

Comments

Popular posts from this blog

نئی ٹیکسی

ارتقاء