ڈاکو آنے چاہیئیں

میرے گھر کا چوکیدار
جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں
مجھ سے کیسے بڑھ جاتا ہے
اور مجھ کو ہی وہ دھمکاتا ہے
جب بھی ڈاکو گھر میں آئیں
لڑنا اس کو پڑجاتاہے
لیکن جب ڈاکو نہ آئیں
مجھ سے کیسے بڑھ جاتاہے
اور مجھ کو ہی وہ دھمکاتا ہے
میرے گھر کا چوکیدار
جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں

سفر
۱۹۹۷/۲/۷

Comments

Popular posts from this blog

نئی ٹیکسی

ارتقاء

کرونا تو بس ایک قدرتی آفت تھی