Posts

Showing posts from March, 2013

رکےنہیں سفر کیا

رکے نہیں سفر کیا نہ جانے کس قدر کیا
کہاں کہاں نہیں گئے اور راہ میں بسر کیا
با رضا کبھی کیا کبھی بالجبر کیا
سب مخالفت سہی برحق بے خطر کیا
ناسمجھ دوست نے انجانے میں ضررکیا
باخبر ذرائع نے سب کو بے خبر کیا
تھک گئےتنہائی سے تو خود کو ہم سفر کیا
سفر ہی تم نے کیا کیا جو خود کو ہم سفر کیا
سفرؔ یہ تم نے کیا کیا کیوں اگر مگر…

ڈاکو آنے چاہیئیں

میرے گھر کا چوکیدار
جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں
مجھ سے کیسے بڑھ جاتا ہے
اور مجھ کو ہی وہ دھمکاتا ہے
جب بھی ڈاکو گھر میں آئیں
لڑنا اس کو پڑجاتاہے
لیکن جب ڈاکو نہ آئیں
مجھ سے کیسے بڑھ جاتاہے
اور مجھ کو ہی وہ دھمکاتا ہے
میرے گھر کا چوکیدار
جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں

سفر
۱۹۹۷/۲/۷

Popular posts from this blog

نئی ٹیکسی

ارتقاء